کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مزدوروں، غریبوں اور کسانوں کے مفاد کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج بی جے پی کے ’اچھے دن‘ کے نعرے کا مذاق اڑایا اور کہا کہ ان کی پارٹی اس طبقے کی لڑائی لڑے گی اور جیت بھی حاصل کرے گی۔
مسٹر گاندھی
نے یہاں جنتر منتر پر منعقدہ کانگریس کی جمہوریت بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا تقریبا 40 فیصد حصہ آج خشک سالی کی گرفت میں ہے۔
خشک سالی سے پریشان کسان خودکشی کر رہے ہیں اور تقریبا 50 کسان ہر دن اس طرح کے انتہا پسند اقدامات کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔